تمہیں مبارک نئی کہانی تمہیں مبارک نیا فسانہ
تمہیں مبارک نئی کہانی تمہیں مبارک نیا فسانہ
خشی ملی ہے جو آج مجھ کو سمجھ سکے گا نہ یہ زمانہ
تمہیں مبارک نئی کہانی
نیا شریک سفر ملا ہے پرانی یادوں کو بھول جائو
نیا شریک سفر ملا ہے پرانی یادوں کو بھول جائو
خلوص دل سے میری دعا ہے نئی بہاروں میں مسکرائو
تمہارے لب پر کبھی نہ آئے گئے دنوں کا کوئی فسانہ
خشی ملی ہے جو آج مجھ کو سمجھ سکے گا نہ یہ زمانہ
تمہیں مبارک نئی کہانی
چلو یہ اچھا کیا کہ تم نے نیا جہاں اک بسا لیا ہے
جو میرے دل کو ملا نہ اب تک قرار تو نے وہ پا لیا ہے
نئی امنگوں کے ساتھ تم نے بنا لیا ہے اک آشیانہ
خشی ملی ہے جو آج مجھ کو سمجھ سکے گا نہ یہ زمانہ
تمہیں مبارک نئی کہانی
0 Comments:
Post a Comment
<< Home